ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے مجرم عمر حیات کو سزائے موت سنادی۔ عدالت نے ملزم کو 10 سال قیدِ با مشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
فیصلہ سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان سنایا گیا جبکہ کیس کی سماعت میں بڑی تعداد میں وکلا اور متعلقہ افراد موجود تھے۔ یہ کیس ملک بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا اور سوشل میڈیا پر بھی عوام کی جانب سے انصاف کے مطالبات کیے جاتے رہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آرہا ہے جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ سنگین جرائم کے خلاف سخت پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
